سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں غالیگے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 4074 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر لی۔ ڈی ایس پی بریکوٹ بادشاہ حضرت اور ایس ایچ او غالیگے اختریوب نے میڈیاکو بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ پشاور کے علاقہ غیر سے سوات کو بھاری مقدار میں منشیات کوسمگل کیا جا رہا ہے جس پر ناکہ بندی کرکے کوسٹر نمبر LES7075 کو روک کر چیکنگ کے دوران نوجوان شعیب خان سکنہ بر قمبر خیل تحصیل باڑہ خیبر ایجنسی کو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چار کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
