Swat

سوات، انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن مکمل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں امن و امان کا قیام یقینی بنانے اورانتہائی مطلوب خطرناک اشتہاری ملزمان کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن مکمل ہوگیا۔ سپیشل پولیس کمانڈوز ٹروپس نے ملک اور سماج دشمن عناصرکے خفیہ ہیڈ آؤٹس کوختم کر دیا۔ 13 دہشت گرد، 33 اشتہاری اورمشتبہ افرادسمیت 5437 جرائم پیشہ افرادکو گرفتارکیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق سپیشل پولیس کمانڈوز، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس اوربم ڈسپوزل پولیس یونٹ نے مختلف علاقوں میں کارروائی کی۔ ترجمان کے مطابق تین ماہ تک جاری رہنے والی اس خصوصی مہم کے دوران ضلع بھر کے گرد و نواح میں سرچ آپریشن کے دوران 137,514 افراد کو بذریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئی اور بذریعہ جدید ٹیکنالوجی VVS ہزاروں گاڑیاں بھی باریک بینی سے چیک کی گئیں۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اسلحہ اور ایمونیشن کلاشنکوف 9 عدد، شارٹ گن49 عدد، پستول137 عدد، 2852 عدد کارتوس برآمد کئے گئے۔ مکان کرایہ دارایکٹ کے تحت283 ایف آئی آر ،ہوٹل ایکٹ میں102ایف آئی آردرج کی گئی ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔