Swat

مدین، پیا میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری، ٹمبر مافیا کے وارے نیارے

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام )  سوات کی تحصیل مدین کے پہاڑی علاقہ برہ ڈھیرہ، پیا کمپارٹمنٹ نمبر6 میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے۔ ٹمبر مافیا نے جنگل میں سیکڑوں کی تعداد میں دیار کے قیمتی اور پرانے درخت کاٹ دئے۔ جنگل جانے ولے لوگوں کے مطابق ایک عرصہ سے اس جنگل میں ٹمبر مافیا کی جانب سے درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔روزانہ درجنوں کی تعداد میں دیار کے قیمتی درختوں کو کا ٹا جاتا ہے۔پھر شبانہ روز ان کی سمگلنگ کی جاتی ہے۔ علاقہ میں جنگلات کی کٹائی کی تصاویر ملنے کے بعد جب محکمۂ جنگلات کے ایس ڈی ایف او سید اکبر جان سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ اس جنگل میں شدید برف باری کی وجہ سے کچھ درختوں کو نقصان پہنچا ہے اور علاقہ کے کچھ بچوں نے بھی جنگل میں کچھ شاخ تراشی کی تھی، جن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں