سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) بحرین کے بھرے بازار میں کراچی سے آنے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ مقتول محمد زادہ ولد بخت یار سکنہ تور وال بحرین حال کراچی، کراچی سے کسی کام کی غرض سے آیا تھا، جہاں ملزم دم ساز ولد حیدر خان سکنہ توروال نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے عوام کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم دم ساز کے مطابق مقتول نے کچھ عرصہ پہلے کراچی میں ان کے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لئے انہوں نے محمد زادہ کو قتل کیا۔
Swat
