Swat

ہمارے دور کے سوئی گیس منصوبہ کا دوبارہ افتتاح کیا گیا، تو دھمال ڈالیں گے، ن لیگ کبل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام )  مسلم لیگ ن نے تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں اپنے دور کے سوئی گیس منصوبے کا دوبارہ افتتاح کرنے کی صورت میں شدید مزاحمت کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم کے سابق مشیر انجینئر امیرمقام پہلے ہی افتتاح کرچکے ہیں۔ وفاقی وزیر اپنے محلے میں بچھائی ہوئی دوانچ پائپ لائن نکال کر اس کی جگہ چار انچ کا پائپ بچھاکر لوگوں کے حق پر ڈاکا ڈال رہاہے، جوہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ تحصیل کبل کے رہنما عبدالغفورخان، فیروز شاہ خان ایڈوکیٹ، سیدافضل شاہ،عثمان غنی اور ہیومن رائٹس آف پاکستان کے رہنما سردار احمدخان ایڈوکیٹ نے کبل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔