سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے جاتی سردی لوٹ آئی۔ مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر علاقوں میں منگل کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمۂ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش، طوفان اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے ۔
Swat
