سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں کلرکس برادری نے مطالبات کے حق میں مکمل تالہ بند ہڑتال کردی۔ ساتھ ہفتہ وار ہڑتال کابھی اعلان کردیا۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے منگل کے روز ضلع بھر میں ہڑتال کردی جس کے باعث دفتری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ کلرکس ایسوسی ایشن سوات کے صدر علی رحمان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام ملازمین کو یکساں پے سکیل اور تنخواہوں میں اضافہ سمیت دیگر مطالبات حل نہیں کیے گئے تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے 18،23 ،25 اور 30اپریل کو بھی تالہ بند ہڑتال کاا علان کردیا اور کہاکہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے، تو 2مئی کو اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔
Swat
