سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) ضلعی انتظامیہ سوات نے ڈبلیو ایم آرٹس اور کمیونی کیشن اینڈ ایونٹس مینجمنٹ کے تعاون سے دو ہفتوں پر محیط جشنِ بہاراں فیسٹیول کا اہتمام کیا ہے جو 18 اپریل سے نیو بس ٹرمینل بائی پاس روڈ مینگورہ سوات میں شروع ہو رہاہے۔یہ 30اپریل تک جاری رہے گا۔ جشن بہاراں میلہ کے انعقاد کا مقصد سیاحت کا فروغ، مقامی لوگوں کی معاشی و کاروباری بہتری اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ فیسٹول میں مختلف علاقائی سٹالز بھی سجائے جائیں گے، جن میں گارمنٹس، جیولری، فوڈ پراڈکٹس اور گھریلو تذئین وآرائش کے برتن شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں اور خواتین کے لئے بھی خصوصی سرگرمیاں رکھی گئی ہیں جب کہ فیسٹول میں آتش بازی، روایتی رقص، سرکس، موت کا کنواں، جنرل سٹالز، فوڈ سٹالز، فیشن شو،لکی ڈرا، کھانوں کے مقابلے اور دوسری قسم کی سرگرمیاں ہوں گی، تاکہ فیسٹول کے شرکا ان سے زیادہ سے زیادہ لطف اندوز ہوسکیں۔
