Swat

امسال 30 لاکھ سیاحوں کو سوات لائیں گے، وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام )  خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف واویلا کرنے والوں کے ساتھ اگر کرپشن کے کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔ کرپشن فری پاکستان کا خواب شرمندہئ تعبیر ہو کر رہے گا۔ بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کرنے والے 350 افراد کو پکڑ کر ان سے ریکوری کر دی گئی ہے۔ کرپشن کے حوالے سے بولنے والے اصل میں اپنے آپ کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ احتساب سب کا ہو گا۔ملک کو لوٹنے والوں کی جگہ جیل ہے،عوام ان کو مسترد کر چکے ہیں۔ اس سال جنت نظیر وادی سوات میں 30 لاکھ سیاحوں کو سوات لائیں گے۔میڈیا نے قیام امن کے لئے جو کردار ادا کیا ہے، وہ ناقابل فراموش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام دو روزہ سمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر پرویز شوکت، جنرل سیکرٹری راجہ ریاض نے بھی خطاب کیا۔شوکت یوسفزئ کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہم پر 1947 سے تسلسل کیساتھ کرپٹ مافیا مسلط ہونے کیوجہ سے ملک کو قرضوں میں ڈبا دیا گیا ہے۔دونوں سیاسی جماعتوں کی باریوں نے ملک کا دیوالیہ نکالا اور آج ہم اُن کے قرضوں کیوجہ سے روزانہ 7 ارب روپے سود کی مد میں ادا کر رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔