(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے مینگورہ میں بغیر پروٹوکول شہرکا دورہ کیا اور عام لوگوں اور دکانداروں سے ملاقات کی۔ شہر میں صوبائی وزیر اطلاعات کو اپنے درمیان پا کر لوگوں نے ان سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ نوجوانوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔ بعد میں وزیر اطلاعات نے روزنامہ مشرق سوات بیورو کا دورہ کیا اور مشرق کے بیوروچیف فیاض ظفر کی تیمارداری کی۔ اس موقع پر انہوں نے روزنامہ مشرق میں کام کے دوران اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
