Swat

ڈاکٹرز، عوام اور ہمارے ساتھ سیاست کررہے ہیں، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے کہاہے کہ سیاست دان ہم ہیں، لیکن بدقسمتی سے ڈاکٹرز عوام اور ہمارے ساتھ سیاست کررہے ہیں۔ سرکاری اسپتالوں کی کوئی نجکاری نہیں کررہے۔ اسپتال خالی پڑے رہنے کی وجہ سے لوگ مررہے ہیں۔ نجکاری کا بہانہ کرکے ڈاکٹروں کی ہڑتال کا کوئی جواز نہیں۔ ڈاکٹرز صرف تبادلوں پر ہڑتال کررہے ہیں، جس سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔ اسپتالوں کی نجکاری اور ڈاکٹروں کی سروس میں تبدیلی آئی تو مستعفی ہوجاؤں گا۔ ڈاکٹرز ڈیوٹی نہیں دیں گے، تو کیا اسپتال ریموٹ سے چلیں گے۔ ڈاکٹروں کے تبادلوں پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو شریف میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں