Swat

سیدو شریف، نوجوانوں کے لیے یک روزہ کانفرنس کل جمعرات کو ہوگی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  نوجوانوں کے لیے یک روزہ کانفرنس کل جمعرات کو سیدو شریف میں ہوگی۔ گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان مہمان خصوصی ہونگے۔ کانفرنس کا انعقاد ایک تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ گورنر خیبر پختونخواہ کے علاوہ چیئر مین (پی آئی سی ایس ایس) میجر جنرل (ر) محمد سعد خٹک، نائب صدر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن امیر معظم بٹ، مینیجنگ ڈائیریکٹر (پی آئی سی ایس ایس) عبد اللہ خان، پروفیسر کلیم اللہ، عندلیب آفتاب اور ڈاکٹر نرگس آرا سمیت پاکستان بھر سے آئی دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات بھی خطاب کریں گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔