Swat

کانجو ٹاؤن شپ مسائل کا گڑھ بن گیا، علاقہ مکین پریشان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے پوش علاقہ اور واحد سرکاری ہاؤسنگ سکیم”کانجو ٹاؤن شپ“ مسائل کا گڑھ بن گیا۔لوگ ٹاؤن کے گرین بیلٹ میں لگے پرانے درخت کاٹ کر اس میں گھر تعمیر کرنے لگے۔ ٹاؤن کے مکین سوئی گیس سمیت اہم سہولیات سے تا حال محروم ہیں۔ ٹاؤن کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور تمام اسٹریٹ لائٹس ایک عرصہ سے خراب پڑے ہیں۔ ٹاؤن میں درجنوں خاکروب بھرتی ہیں لیکن کوئی کام نہیں کر رہا۔جس کی وجہ سے ٹاؤن میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔علاقہ میں سٹرکوں پر سائن بورڈ نہ ہونے کی وجہ سے باہر سے آنے والے لوگوں کو متعلقہ مقام تک پہنچنے میں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹاؤن کے گرینڈ جرگہ نے اس سلسلے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد فواد سے ملاقات کی جنہوں نے ان کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔