Swat

افتتاح کے باوجود جنرل بس سٹینڈ کی منتقلی تاحال نہ ہوسکی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ کے افتتاح کے باجوودانتظامیہ مینگورہ شہر سے جنرل بس اسٹینڈ کی منتقلی میں ناکام ہوگئی۔اندرون شہر ٹریفک اژدہام بدستور برقرار ہے۔مینگورہ شہر سے باہر بائی پاس روڈ پر جنرل بس اسٹینڈکی نئی عمارت کو مکمل ہوئے کئی ماہ گزرگئے۔اسی اڈہ کا باقاعدہ افتتاح بھی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایک ماہ قبل کیا مگر تاحال اڈہ کی منتقلی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کو 30اپریل کی تاریخ دی گئی تھی مگر تاریخ گزرنے کے باوجود بھی اڈہ کی منتقلی عمل میں نہیں لائی جاسکی، جس کے باعث اندورن شہر ٹریفک اژدہام میں کوئی کمی نہیں آئی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں