سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی زکوۃ کونسل کے ممبر انجینئر عمرفاروق کی کوششوں سے یتیم بچوں کے ادارہ خپل کور کے لئے ایک کروڑ روپے کی امداد منظور کرلی گئی،خپل کور انتظامیہ کی درخواست پر کونسل کے اجلاس میں انجینئر عمرفاروق کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی جس پر کمیٹی نے منظوری دیدی،انجینئر عمرفاروق کے مطابق خپل کور کے یتیم بچوں کے لئے مئی اور جون میں 30لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی جبکہ جولائی سے دسمبرتک 70لاکھ روپے کی رقم فراہم کی جائے گی جس سے یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم وتربیت میں ان اداروں کو آسانی ہوگی۔
Swat
