سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر مینگورہ(بابوزئی) عامر علی شاہ نے کہا ہے کہ سستے بازار کا قیام صرف اور صرف یہاں کے عوام کو ریلیف دینا ہے۔ سستے بازار میں اشیا عام بازار سے رعایتی قیمت پر دستیاب ہیں۔ عوام آکر ان سے استفادہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سستا بازار میں اشیائے خورو نوش کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سستابازار کا انعقاد صرف اور صرف عوام کی مشکلات حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سوات کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ یہاں آکر سستابازار سے رمضان المبار کے لئے اشیائے خورو نوش خریدیں۔ کیونکہ یہ موجودہ حکومت اورڈسٹرکٹ ا یڈمنسٹریشن نے یہاں کے عوام کے فائدے کے لئے کھولاہے، تاکہ یہاں کے عوام کو ریلیف مل سکے۔
Swat
