سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں قصائیوں نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ اپنالیا۔بچھڑے کے گوشت کو کچا گوشت کانام دے کر 370روپے کی بجائے 450روپے سے 500روپے تک فی کلوفروخت کرنے لگے۔ بڑا گوشت بھی 370کی بجائے 400روپے میں فروخت ہورہا ہے، جس پر شہریوں نے شدیدغم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب قصائیوں نے بڑا گوشت بھی370روپے کی بجائے 400سے لیکر450روپے تک فروخت کررہے ہیں۔ قیمہ کا تو کوئی نرخ معلوم نہیں۔ عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے اس ضمن میں فوری نوٹس لینے اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Swat
