Swat

سوات، آل ٹیچرزایسوسی ایشن انتخابات،ایپٹا کا اپنے پینل کا اعلان

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں آل ٹیچرزایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے ایپٹا نے اپنے پینل کا اعلان کردیا۔ سکندر شاہ باچا صدارت اور علی روئیدادخان جنرل سیکرٹری کے امیدواد نامز د کردیے گئے۔ حکومت کی جانب سے 20 سال بعد اساتذہ کی تنظیم پر پابندی ہٹائے جانے کے بعد آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے لئے مختلف تنظیموں نے تیاریاں شروع کردی ہیں جس کے لئے پولنگ جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہوگی۔ آل پرائمری ٹیچرز نے انتخابات کے لئے اپنے پینل کا اعلان کردیا ہے۔ صدرات کے لئے دو امیدوار سامنے آئے جن پر ووٹنگ کی گئی اور سکندر شاہ باچا کو دس ووٹوں کی برتری حاصل ہونے پر صدارت کے لئے امیدوار نامز د کردیا گیا۔ علی روائیداد خان جنرل سیکرٹری کے لئے متفقہ طور پر امیدوار نامز د کردئے گئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔