Swat

کالام، دو جوان دریا میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)  وادئی کالام کے علاقہ پالیر کے رہائشی دو جوان پلوگاہ میں دریائے سوات میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ 25سالہ زاہد حسین اور 19 سالہ وسیم دریائے سوات میں مچھلیاں پکڑنے گئے تھے کہ گہرائی میں جانے کی وجہ سے دونوں پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ بعد میں مقامی لوگوں نے دریا میں امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں جوانوں کی لاشیں نکال دیں، جن کو آبائی قبرستان پالیر کالام میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔