Swat

سوات، ڈی پی پی کے دفتر میں تعزیتی اجلاس زیر صدارت مجرب خان منعقد

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر آفس سوات میں تعزیتی اجلاس زیر صدارت ضلعی پبلک پرسیکیوٹر مجرب خان منعقد ہوا جس میں سینئر پبلک پراسیکوٹرز سعید نعیم خان، نثارعالم خان اور دیگر افسران واہلکارشریک ہوئے۔ اجلاس میں سابقہ ریجنل ڈائریکٹر پراسیکوشن ملاکنڈ ڈویژن کی والدہ، اسسٹنٹ پبلک پراسیکوٹر کبل سوات عبدالوحید کے ماموں اور پراسیکوٹر آفس چارسدہ کے اہلکار سجاد کی وفات پر جملہ مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں پراسیکوٹر آفس چارسدہ کے اہلکار سجاد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور قاتلوں کی جلداز جلد گرفتاری اور غمزدہ خاندان کو فوری انصاف دلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

تبصرہ کریں