Swat

ڈی ایچ کیو اسپتال کاممکنہ خاتمہ، ڈاکٹروں اور عملہ کامزاحمت کا اعلان

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے ممکنہ خاتمے اور آلات کو ٹیچنگ اسپتال منتقلی کے خلاف ڈاکٹروں اور عملے نے مزاحمت کا اعلان کردیا۔ جمعہ کے روز اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔ عدالت جانے پر بھی غور کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ریاست سوات دور کے ڈسٹرکٹ اسپتال کو مبینہ طور پر ختم کرکے ٹیچنگ اسپتال میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی ایچ کیو اسپتال کے تمام آلات اور دیگر سامان کو عید کے بعد ٹیچنگ اسپتال کی نوتعمیرشدہ عمارت میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر ڈسٹرکٹ لیول کے ڈاکٹروں نے شدید تحفظات کاا ظہار کرتے ہوئے کوآرڈی نیشن کونسل کا اجلاس جمعے کے روز طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ لائحہ عمل سمیت عدالت سے رجوع کرنے کا حتمی اعلان کیاجائے گا۔ اجلاس میں ایکشن کمیٹی کا اعلان بھی کیا جائے گا اور سیاسی جماعتوں، وکلا اورسول سوسائٹی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔