Swat

ناظم تحصیل بابوزئی نے عیدکے لیے خصوصی پلان ترتیب دے دیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  ناظم تحصیل بابوزئی(مینگورہ) اکرام خان نے عید کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیتے ہوئے سنیٹری ملازمین اورصفائی عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ ان کوہدایت کی گئی ہے کہ عید کے دنوں ڈیوٹی سرانجام دیں۔ اس طرح تمام ٹیوب ویلوں کو چالورکھاجائے گا، جہاں ٹیوب ویل آپریٹرز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اس کے علاوہ عید کے دنوں میں جنرل بس سٹینڈ پربھی ٹی ایم اے ملازمین ڈیوٹی دیں گے اورسنیٹری ملازمین بھی ڈیوٹی پرحاضر ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صفائی کاعملہ گلی کوچوں اوراردگردکے ماحول کوصاف ستھرارکھنے پر معمورہوگا۔ عید کے دنوں ان ملازمین کو ڈیوٹی پرحاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔