Swat

ڈپٹی کمشنر سوات، ڈی پی او اور کچھ سرکاری افسران نے عید منائی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ڈپٹی کمشنر سوات، ڈی پی او اور کچھ سرکاری افسران نے عید منائی۔ پولیس لائن کبل میں عید کی نماز ادا کی گئی۔ پولیس لائن میں موجود کچھ پولیس اہلکاروں نے روزہ کی حالت میں افسران کے ساتھ عید منائی اور نمازِ عید ادا کرنے کے بعد بھی روزہ رکھا۔ ایم ایم اے کے دور حکومت میں بھی صوبائی حکومت کے اعلان کے بعد پولیس لائن میں عید کی نماز ادا کی گئی تھی اور پولیس لائن میں موجود اہلکاروں کو زبردستی نماز عید کے لئے لایا گیا تھا، لیکن اس وقت بھی پولیس اہلکاروں نے روزہ کی حالت میں عید کی نماز ادا کی تھی اور روزہ رکھا تھا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں