(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں عید کی چھٹیوں کے دوران لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں نے سوات کا رخ کیا۔ ملک بھر میں شدید گرمی، عید کی چھٹیوں اور سوات موٹروے کھلنے کی وجہ سے عید کے پہلے روز سے لاکھوں کی تعداد میں سیاح سوات آئے اور سیاحوں کے سوات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔فضاگٹ مینگورہ، مرغزار، ملم جبہ، میاندم، مدین، بحرین، کالام، گبین جبہ، مہو ڈنڈ، مٹلتان،گلیشئر، اتروڑ اور دیگر سیاحتی مقامات سیاحوں سے بھرے ہیں۔ سوات کے تمام ہوٹلز میں کمرے بک رہے جس کی وجہ سے اکثرسیاحوں نے ٹینٹوں میں رات گزاری۔ کالام روڈ، مالم جبہ اور فضاگٹ روڈ پر شدید رش کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔
Swat
