(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ مفاد پرستی کی سیاست آخری ہچکو لے کھارہی ہے۔حکومت کے انقلابی اقدامات سے اپوزیشن خائف ہے۔حالیہ بجٹ میں صوبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں۔ عمران خان کی ٹیم اپنے کپتان کی قیادت میں متحد ہے۔سوات موٹر وے مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لئے عیدکا تحفہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ مٹہ میں عید ملنے والے لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیاکہ حالیہ بجٹ میں ملاکنڈ ڈویژن سمیت پور رے صوبہ بھر میں ترقیاتی عمل کے لئے خطیر فنڈ مختص کی گئی ہے،اور اس دفعہ انقلابی بجٹ پیش کرکے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا اکھٹا ہونا عوام کے لئے نہیں بلکہ ذاتی مفاد ات کے لئے ہے۔ کیونکہ تحریک انصاف کے اصلاحاتی عمل سے اپوزیشن کے مفاد ات کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ جموریت کو کوئی خطرہ نہیں، اصل خطرہ مفاد پرست سیاستدانوں کو ہے اور مفادپرستی کی سیاست اب آخری ہچکولے کھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت صحت اور تعلیم کے حوالے سے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔ تحریک انصاف نے مفاد پرستی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے،اور جذبہ خدمت خلق سے سیاست کو متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی کہ سیدو ہسپتال کی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کی حیثیت ختم کی جارہی ہے، انہوں نے کہا ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ سیدو ہسپتال کی ڈی ایچ کیو حیثیت برقرار ہے گی اور اس سلسلے میں چھٹیاں ختم ہوتے ہی دوبارہ نوٹیفیکشن جاری کروں گا۔
Swat
