Swat

بڈئی سیرئی، کھیت میں چرنے والے بھیڑوں پر فائرنگ، 17 بھیڑ ہلاک، 18 زخمی

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات کے علاقے بڈئی سیرئی میں کھیت میں چرنے والے بھیڑوں پر فائرنگ سے 17 بھیڑ ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئیں۔بحرین پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ بحرین کے موضع بڈئی سیرئی میں پیش آیا، جہاں پر رسول خان ولد بخت زادہ کے بھیڑ کھیت میں گھس گئے، جس پر مالک عالم زیب نے مبینہ طور پر بھیڑوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 17بھیڑ موقع پرہلاک جب کہ 18زخمی ہوگئے۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔