Swat

نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جلد ریلیز کیے جائیں، مشترکہ ناظم کونسلرز اتحاد

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)  مشترکہ ناظم کونسلرز اتحاد نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جلد ریلیز کیے جائیں۔ اتحاد نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندراندر جاری ترقیاتی سکیم کو فوراً مکمل کیاجائے۔ انجینئرزاورٹھیکیدارخصوصی دلچسپی لے کر موجودہ عوامی ترقیاتی سکیموں کو تکمیل تک پہنچائیں، تاکہ نئی ترقیاتی فنڈز ریلیز ہوسکیں۔ مشترکہ ناظم کونسلرزاتحاد کے نمائندہ وفد میں حاجی شاہ بخت روان ہمدرد، ضلعی صدر شعیب خان اور دیگر عہدیدار ایک اجلاس میں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی بھرپورجدوجہد کااعادہ کیااوربلدیاتی حکام سے اپنے تعاؤن کااظہارکیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔