سوات(بیورورپورٹ) ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں کمشنر کی زیرنگرانی پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف کارروائی کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے تحت ان ماحول دشمن شاپرز کے استعمال کی سختی سے روک تھام کے لیے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو فعال بنا دیا گیا ہے۔ شاپرز بنانے والی فیکٹریوں اور ہول سیل ڈیلروں پر چھاپے مارکر اس غیر قانونی کاروبار کو بند کیا جا رہا ہے۔ ڈویژن کے تمام اضلاع میں اب تک 66 فیکٹریوں اور ہول سیل مراکز کو سیل کرکے اس کی تیاری اور خرید و فروخت کو بند کر دیا گیا ہے۔ کارروائیوں میں 8500 کلو گرام سے زائد کے پلاسٹک بیگز اور اس کی تیاری میں زیراستعمال خام مواد کو تلف کردیا گیا ہے۔
Swat
