سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تنظیم اساتذہ ضلع سوات کے تحت تحصیل کبل میں عید ملن پارٹی کا انعقاد ہوا۔پارٹی میں تنظیم اساتذہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان حمید الحق،نائب صدر صوبہ کے پی کے صادق جان،نگران شعبہ بہبود اساتذہ سید محمد شاہ باچا،تنظیم اساتذہ کے ضلعی ذمہ داران کے علاوہ اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔عید ملن پارٹی میں سیکرٹری جنر ل پاکستا ن نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد معاشرے کی اصلا ح کا سب سے اہم جز ہے جس پر نسل نو کے عروج و زوال کا انحصار ہوتا ہے۔استاد سے معاشرہ بنتا بھی ہے اور بگڑ تا بھی ہے۔اس لیے استا د کو اسلامی اقدار کے اندر رہ کر اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں۔
Swat