سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) گوجر قومی موومنٹ کے مرکزی صدر زرین گوجر اور آل کمیٹی مقامی کاشتکاران ملاکنڈڈویژن کے مقامی عہدیداران صدر رحیم شاہ خان، جنرل سیکرٹری ماسٹر خان زمان، گل رحمان، امیرزمان،گل رحمان بریکوٹ اور دیگر درجنوں افراد نے کبل گراؤنڈ میں احتجاج مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت توجہ دلاؤ نوٹس 941کوفی الفور عملی جامہ پہنائے۔ بصورت دیگر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کے ساتھ ساتھ پشاور میں بڑا دھرنا دیں گے۔ یہ ہماری زمینیں ہیں۔ ان پر ہم جانی و مالی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ 1980ء بندوبست کے وقت یہ زمینیں ہمیں اطلاع دیے بغیر سرکارکے کھاتے میں ڈال کر ہمارے ساتھ ظلم کی انتہاکی گئی۔
Swat
