Swat

بریکوٹ، غریب مزدور کو ایک لاکھ پچپن ہزار کا بل تھما دیا گیا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   بریکوٹ کے علاقہ ابوہا میں پیسکو نے غریب مزدور کو ایک لاکھ پچپن ہزار روپے کا بل بھجوادیا۔ بل جمع نہ کرنے پر صارف کی بجلی کاٹ کر میٹر لے گئے۔ افضل خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کابل ایک لاکھ پچپن ہزارروپے آیا ہے جواس مہنگائی کے دور میں مجھ جیسے غریب کے بس کی بات نہیں۔واپڈا سرکل بریکوٹ کے ایس ڈی او کوکئی بار اپنی فریاد سنائی کہ یہ سراسر زیادتی ہے، مگر اس نے میری فریاد نہ سنی۔ میں نے صارف عدالت میں اپنا کیس جمع کیا جس پر معزز صارف عدالت نے تحریری حکم دیا کہ عدالت کے فیصلے تک محکمہ واپڈا کوئی کارروائی نہ کرے، مگر محکمہئ واپڈا بریکوٹ سرکل کے ایس ڈی او نے اپنے تمام عملے کے ساتھ توہین عدالت کرتے ہوئے میری بجلی کاٹ دی۔ اس شدید گرمی میں میرے خاندان کو دو د ن سخت گرمی میں گزارنے پڑے جس کی وجہ سے ہمیں سخت ذہنی اذیت ملی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں