Swat

آرٹی ایس سی کا مقصد عوام کو بروقت و معیاری خدمت مہیا کرنا ہے، حضرت مسعود میاں

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)   رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے کمشنر حضرت مسعود میاں نے کہا ہے کہ آرٹی ایس سی کا بنیادی مقصد نظام میں شفافیت لانا اور لوگوں کو بروقت اور معیاری خدمت مہیا کرنا ہے۔ تمام محکمے صوبائی حکومت کی جانب سے خدمات تک رسائی کے قانون کے تحت اپنی کارکردگی کو تیز کرکے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ حضرت مسعود میاں نے کہا کہ خدمات تک رسائی کے قانون کے بارے میں بہت سے لوگوں کو پتہ نہیں۔ انہیں آگاہ کرنا رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کی ذمہ داری بنتی ہے۔ اس سلسلے میں کمیشن مسلسل جدوجہد کررہی ہے۔ یونیورسٹیوں کی سطح پر مختلف سیمینار اور ورکشاپس کا انعقاد بھی کررہے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس قانون کی افادیت سے اگاہ کریں اور اپنے حقوق کے بارے میں جان سکیں۔ لوگوں کی خدمت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔