Swat

مینگورہ، شہر کے ایم پی اے نے کمشنر کے احکامات پاؤں تلے روند دئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر کے مقامی ایم پی اے فضل حکیم نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ٹی ایم اے کے احکامات کو پاؤں تلے روند تے ہوئے پرانی سبزی منڈی از خودکھول دی۔ انتظامیہ نے شہر کے وسط سے سبزی منڈی کو پشاور روڈ پر اوڈیگرام کے مقام پر منتقل کیاتھا۔جس کے بعد آڑھتی نئی سبزی منڈی میں منتقل ہوئے تھے اورانتظامیہ نے پرانی سبزی منڈی کے داخلی و خارجی راستوں کو کھود کر پرانے منڈی کو سیل کردیا تھا۔ جس کے خلاف آڑھتیوں کے ایک گروپ نے احتجاج شروع کیا تھا اور پرانے سبزی منڈی کے سامنے سڑک پر سبزی منڈی سجائی تھی۔ گذشتہ روز شہر کے ایم پی اے نے پرانی منڈی جاکر آڑھتیوں کے احتجاجی گروپ کے کہنے پر سیل شدہ منڈی کی کھودی گئی جگہ پر خود مٹی ڈال کر از خود پرانی سبزی منڈی کو کھول دیا۔ جس کے بعد آڑھتی پرانی سبزی منڈی میں داخل ہوگئے اور کام شروع کردیا۔

تبصرہ کریں