سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان وقاراحمد کے مطابق حادثہ تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں پیش آیا، جہاں پر دو بھائی چوبیس سالہ حضرت شاہ اور سولہ سالہ سلیم شاہ پسران قاسم شاہ مٹی کی کھدائی کے دوران تودہ گرنے سے دب گئے جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نکال کر مٹہ اسپتال منتقل کردیا۔
