Swat

فضا گٹ، پانی کے تنازعہ پر فائرنگ،سگے بھائی قتل

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کے علاقے فضا گٹ میں پانی کے پائپ کے تنازعہ پر فائرنگ سے 2سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔ ملزمان اہلِ خانہ سمیت گھر بار چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایس ایچ او مینگور ہ محمد انور خان کے مطابق واقعہ رات گئے مینگورہ کے نواحی علاقے فضا گٹ میں پیش آیا، جہاں پر ملزمان اخترحسین اور اس کے بیٹوں شاہ حسین اورحسن نے مبینہ طور پر فائرنگ اور چھریوں کے وار کرکے دو سگے بھائیوں اسماعیل اور لیاقت پسران خلیل ساکنان کوٹکے شانگلہ حال فضا گٹ کو قتل کردیا۔ ملزمان اہلِ خانہ سمیت گھرکو تالے لگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں