Swat

سوات پولیس کی جانب سے مفت ہیلمٹ تقسیم

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات پولیس کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ پولیس نے موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کرنا شروع کردئے۔ ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان نے مینگورہ شہر میں موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد حادثات کی روک تھام اور نوجوانوں کی اصلاح کر ناہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور ان کی نگرانی خود ہی کرے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کمسن ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگادیں،ایسا نہ ہو کہ ان کی غفلت کی وجہ سے آپ کا گھر ماتم میں بدل جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔