Swat

سوات،کیس رسپانس پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے انتظامات مکمل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں 26 اگست سے 29 اگست تک ہونے والے کیس رسپانس پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی۔ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ مہم 26 اگست کو یو نین کونسل خوازخیلہ، جانو چمتلئی اور شالپین میں شروع ہوگی۔ تاکہ مذکورہ یونین کونسلوں کو پولیو کے وائرس سے مکمل طور پر پاک کیا جائے۔ مہم کے دوران تینوں یونین کونسلوں میں 28585 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 14072 گھروں کا دورہ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے حصول کے لیے  ٹوٹل 92 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 24 میل اور 58 فی میل پر مشتمل ہیں جبکہ 20 ایریا انچارج ہوں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔