(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں جاری مون سون بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔گذشتہ روز سیر تلیگرام خوڑ میں طغیانی سے منگلور اور مراد آباد کا لکڑی رابطہ پل پانی میں بہہ گیا۔ بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
Swat