Swat

سوات، ڈینگی وبا لوٹ آئی، تین مریض اسپتال میں داخل

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں بھی ڈینگی نے دوبارہ سراٹھالیا۔ سیدوشریف اسپتال میں 3 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ایم ایس سیدوشریف اسپتال ڈاکٹر گلشن حسین نے تصدیق کردی۔ اسپتال میں ڈینگی کے لئے خصوصی وارڈ قائم کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیدوشریف اسپتال میں مریضوں کے بہتر علاج معالجہ کے لئے خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے، تاہم انہوں نے کہاکہ علاج سے اس مرض کی روک تھام کے لئے اقدامات ضروری ہیں۔ دوسری جانب ڈینگی وائر س کے باوجود علاقے میں کسی قسم کا سپرے نہیں کیا گیا ہے، جس سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔