Swat

اسالہ خوازخیلہ، چوتھی جماعت کے طالب علم ارمان کو سیکڑوں کلام ازبر ہیں

سوات      (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات کے علاقہ اسالہ خوازخیلہ کا دس سالہ ارمان سراج چوتھی جماعت کا طالب علم ہے۔ کم عمری میں انہوں نے درجنوں شاعروں کے سیکڑوں کلام زبانی یاد کیے ہیں۔ ارمان سراج کا کہنا ہے کہ ان کے والد سراج الدین سراج ریٹائرڈ ٹیچر اور شاعر ہیں۔ ارمان کو ادب اور شعر وشاعری کا شوق ہے اور نو سال کی عمر میں اس نے مختلف شعراکے کلام سنے اور یاد کیے۔ ارمان سراج کا کہنا ہے کہ ان کا حافظہ عام لوگوں سے مختلف ہے۔ اس لیے انہوں نے ایک سال میں بیشتر شعرا کے سیکڑوں کلام یاد کئے ہیں۔ ارمان سراج جب بھی کسی محفل یا مشاعرہ میں شاعروں کے اشعار سناتے ہیں، تو ان کو بہت داد ملتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ بڑا ہوکر وہ کیا بنیں گے، کہا کہ وہ بڑا ہوکر اچھا انسان بنے گا۔

تبصرہ کریں