سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے زمین داروں نے سوات میں زرعی یونیورسٹی کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے اور سوات زرعی ترقیاتی انسٹی ٹیوٹ کو ختم نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس سلسلے میں سوات کے زمین داروں کا اجلاس زیرِ صدارت خورشید علی خان منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے زمین داروں نے شرکت کی۔ مقررین نے صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی یونیورسٹی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ زرعی یونیورسٹی وزیر اعلیٰ کا سوات کے لئے تحفہ ہوگی، لیکن زرعی یونیورسٹی زرعی ترقیاتی مرکز میں قائم کرنے کے بجائے اس کے لئے دوسری جگہ کا انتخاب کیا جائے۔ کیونکہ زرعی تحقیقاتی مرکز کے خاتمے سے سوات میں زراعت کو شدید نقصان پہنچے گا، بلکہ کچھ عرصہ بعد سوات میں زرعی پیدوار ختم ہو جائے گی۔
Swat
