سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ذہنی دباؤ کی علاج کے عالمی دن کے موقع پر گرلز ڈگری کالج سیدوشریف میں تقریب منعقد ہوئی جس سے شعبہ نفسیات کی ماہر پروفیسر نے خطاب کیا۔ تقریب میں کالج کی طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے پرنسپل نرگس آرا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زیادہ تروالدین بچوں پراپنے فیصلے مسلط کرتے ہیں اور ان کو مجبور کرتے ہیں کہ میڈیکل شعبہ لیاجائے۔ اس کے زیادہ تر برے اور خراب نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ اس سے طلبہ پر اضافی ذہنی بوجھ پڑ جاتاہے۔ اس موقع پر شعبہ نفسیات کے انچارج پروفیسر عظمیٰ الیاس نے کہاکہ ہرسال ذہنی تناؤ، یا ڈپریشن سے 80 ہزار سے زائد لوگ خودکشیاں کرتے ہیں۔ اس طرح ہرسال پاکستان میں پندرہ سے سولہ فیصد یہ خودکشیاں ذہنی دباؤ کی باعث بڑھ رہی ہیں۔ ا س وجہ سے اس سال موضوع بھی یہی ہے کہ ذہنی تناؤ سے خودکشی کی روک تھام کس طرح کی جائے۔
Swat
