Swat

انڈس کوہستان میں برفانی طوفان میں مرنے والوں کی لاشیں کالام روانہ

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)     کندیا کوہستان سے بذریعہ پہاڑی کالام آنے والے تین جوان جو سردی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے تھے، کی لاشوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ سیف الرحمان، عزیز احمد اور انعام کچھ روز قبل کالام سے پہاڑی راستے پر کسے کام سے کندیا انڈس کوہستان گئے تھے۔ واپسی پر پہاڑی میں شدید بارش اور طوفان کی وجہ سے وہ برف میں گر کر شدید سردی سے جاں بحق ہوئے تھے۔ کوہستان انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے گذشتہ روز پہاڑی پر جاکر تینوں لاشوں کو نکال کر کو ہستان منتقل کیا۔ کوہستان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق لاشوں کو کوہستان سے کالام کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔ امید ہے کہ ہفتہ کی رات لا شیں کالام پہنچ جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں