Swat

برفانی طوفان میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں کالام پہنچا دی گئیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کوہستان کے علاقہ کندیا میں سردی کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے سوات کے تین جوانوں کی میتیں کالام پہنچا دی گئیں۔ سیفور، عزیز اور انعام کالام سے پہاڑی راستے کندیا کوہستان جارہے تھے کہ طوفان کی وجہ سے برف میں گر کر سردی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے تھے۔ کوہستان انتظامیہ اور لوگوں نے گذشتہ روز میتوں کو ریسکیو کیا تھا اور گذشتہ روز میتوں کو کالام پہنچایا گیا تھا۔ جہاں تینوں جوانوں کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اہلِ کلام نے کوہستان انتظامیہ اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے دور دراز پہاڑی سے کالام کے جوانوں کی میتیں لاکر کالام پہنچایا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔