Swat

انٹر کالجز رسہ کشی ٹورنامنٹ، زون ٹرافی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چتوڑ کے نام

(باخبر سوات ڈاٹ کام) انٹر کالجز رسہ کشی ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چتوڑ نے ایس پی ایس کالج کو پہلے دونوں سیٹ میں اچھے مقابلے کے بعد ہرا کر زون کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔ شمشیر علی خان ڈائریکٹر سپورٹس گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ودودیہ کے مطابق فارم گراؤنڈ پر جاری مقابلوں میں کل 15 ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں جی ایچ ایس ایس چتوڑ اور ایس پی ایس نے فائنل کے لیے کوالی فائی کیا تھا۔ فائنل میں جی ایچ ایس ایس چتوڑ نے شان دار کارکردگی کا مقابلہ کرتے ہوئے ایس پی ایس کالج کو ہرایا اور ٹرافی اپنے نام کی۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چتوڑ کے پرنسپل اختر علی خان اور ایس پی ایس کالج کے وائس پرنسپل اصغر علی نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔