Swat

سوات، دو مختلف حادثات،بچی سمیت 2افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بجلی کا کرنٹ لگنے اور مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے سمبٹ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے سلیمان شاہ ولد شیرزادہ زخمی ہوگیا، جسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تحصیل مٹہ ہی کے علاقے شانگواٹئی میں مکان کی چھت گرنے سے آٹھ سالہ بچی یُسریٰ دخترعابد علی زخمی ہوگئی۔ مقامی افراد نے بچی کو ملبے کے نیچے سے نکال کر فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔