(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں اپوزیشن جماعتوں نے یومِ یکجہتیِ کشمیر منایا۔کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ ن لیگ،جے یوآئی اورپیپلزپارٹی کے کارکنوں نے گو نیازی گو کے نعرے بھی بلند کیے۔ نشاط چوک مینگورہ میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی سوات کے امیر قاری فتحت اللہ،نائب امیر مولانا حجت اللہ،مسلم لیگ ن کے سابق ضلع ناظم محمد علی شاہ، ضلعی صدر قیموس خان، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر عرفان چٹان، شاہی خان اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونونے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر موجودہ حکمرانوں کی غلط اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے ہاتھ سے گیا ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوات سے 31اکتوبر کو آزادی مارچ میں قافلوں کی شکل میں اسلام آباد روانہ ہوں گے اور عمران نیاز ی کی حکومت کو ختم کرکے ہی دم لیں گے۔
Swat
