Swat

سوات، غیرملکی موبائل نمبروں سے بھتوں اور دھمکیوں کا سلسلہ پھر شروع

(باخبر سوات ڈاٹ کام) افغانستان کے موبائل سم سے سوات کے تاجروں اور عام لوگوں سے بھتا مانگنے اور دھمکیاں دینے کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔ مینگورہ پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا گیا کہ افغانستان کے ایک نمبر سے ان کو فون کرکے اپنے آپ کو طالبان کمانڈر کہہ کر دھمکیاں دی جارہی ہیں اور بھتا مانگا جارہا ہے۔ اس سے پہلے سوات کے تاجروں، عام لوگوں اور صحافیوں کو بھی اس طرح کے کالز کے ذریعے دھمکا یا جاتا تھا اور بھتا طلب کیا جاتا تھا۔ مینگورہ پولیس نے متاثرہ تاجر کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔