(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے کریمنل ماڈل کورٹ کے جج حاجرہ رحمان نے مینگورہ میں ہونے والے دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔ گذشتہ روز ملزمان کے وکلا شاہ فیصل اور احمد حسین اور مدعی کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ منگل کو عدالت کی جج نے فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔ ملزمان بھائیوں اصغر، اظہار، ابرار ولد حیدر علی پر الزام تھا کہ انہوں نے مینگورہ کے علاقہ شاہدرہ میں 26 نومبر2017ء کو فائرنگ کرکے رشتہ دار عمران اور عزیز اللہ کو قتل کیا تھا۔
Swat
