Swat

بجلی بلوں میں زائد ٹیکس کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں، عبدالرحیم

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے بجلی بلوں میں ایف پی اے(فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ) کے ذریعے صارفین سے پیسوں کی وصولی پرشدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی سوات سے فوری مداخلت کامطالبہ کردیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری بجلی پٹرول سے نہیں بلکہ پانی سے پیداکردہ ہے، لیکن بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ (FPA) کے ذریعے صارفین سے پیسے وصول کئے جاتے ہیں، جو سراسر زیادتی وناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کی طرف سے اگریہ ظالمانہ اقدام بند نہ کیاگیا،توہم ایک اجلاس بلاکراس میں بجلی بلوں کی ادائیگی بندکردیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔